3 جولائی 2013 - 19:30
منتخب صدر کا دورہ قم

ايران کے منتخب صدر ڈاکٹر حسن روحاني نے آج قم المقدسہ ميں آيت اللہ صافي گلپائيگاني اور آيت اللہ ناصر مکارم شيرازي سے ملاقات اور گفتگو کي ہے-

ابنا: اس ملاقات ميں آيت اللہ صافي گلپائيگاني نے نو منتخب صدر کي کاميابي کي اميد ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ آپ بہت ہي سخت حالات ميں ملک کي باگ ڈور سنبھالنے جا رہے ہيں- نومنتخب صدر نے اس موقع پر کہا کہ انکي حکومت کو  مجتہدين کرام اور ديني مدارس کے تعاون کي ضرورت ہے اور ہم  ان کے مشوروں سے بھرپور فائدہ اٹھائيں گے-ايران کے منتخب صدر نے مدرسہ امام  سجاد عليہ السلام ميں آيت اللہ ناصر مکارم شيرازي سے بھي ملاقات کي- ڈاکٹر حسن روحاني نے اس ملاقات پر اپني خوشي کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انکي حکومت قم کے ديني مرکز اور مجتہدين   کرام کے ساتھ مضبوط رابطہ قائم کرنا چاہتي ہے تاکہ ان کے نظريات اور مشوروں سے کام ليتے ہوئے عوام کي بہتر سے بہتر خدمت کاراستہ ہموار کيا جاسکے-ايران کے منتخب صدر آج صبح حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ عليہا اور قم کے ديني مرکز ميں مقيم مجتہدين کرام سے ملاقات کے لئے  قم المقدسہ پہنچے تھے-  آيت اللہ نوري ہمداني، آيت اللہ شبيري زنجاني، آيت اللہ سبحاني،  اور آيت اللہ موسوي اردبيلي سے بھي ملاقات اور گفتگو بھي قم ميں منتخب صدر ڈاکٹر حسن روحاني کے پروگرام ميں شامل ہے -......./169